0

دفعہ 144 سےبندشی اوقات میں گیس سٹور کرنے کی شکایت کا سدبابد ہوسکے گا؟

بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ملاکنڈ میں تمام سی این جی اسٹیشنز کھولنے پر دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری 188 کے تحت تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہ حکم ڈپٹی کمشنر آفس ملاکنڈ سے جاری کیا گیا ہے۔یہ اقدام گریلو صارفین کی شکایات کے گیس پریشر بہت کم یا نہ ہونے کے برابر ہو گیا ہے پر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی شکایت سامنے ارہی تھی کے سی این جی سٹیشنز بند اوقات میں سٹوریج میں گیس جع کرتے ہیں اور ان کے کمپرسر کبھی بند نہیں ہوتے۔ لوگوں کا کہنا ہے کے اس اقدام سے بند اقات میں میں بھی گیس سٹور کرنے کی شکایت کا سدباب ہوسکے گا۔

 یاد رہے کہ اس موسمِ سرما میں میں گیس کا بحران پورے ملک میں شدت اختیار کر گیا ہے ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ صنعتی یونٹوں کو پہلے مرحلے میں میں گیس بند کیا گیا۔اس کے بعد کمرشل استعمال جس میں سی این جی شامل ہے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ اس کے باوجود لوگوں کو کو گھریلو استعمال جس میں کھانا پکانا اور ناشتہ تیار کرنا ہے کے لیے گیس کی مناسب مقدار میں میسرنہیں ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں