0

سوات کی تحصیل چارباغ میں گیس لیکیج سے دم گھٹنے کے باعث 3 بچے جاں بحق ہو گئے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کی تحصیل چارباغ میں گیس لیکیج سے دم گھٹنے کے باعث 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، معجزانہ طور پر بچ جانے والی ماں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جان بحق افراد شہید اختر علی کے بچے ہیں،اختر علی شہیدپولیس ڈیپارٹمنٹ میں بدوران ڈیوٹی شہید ہوا تھا، سوات  کے علاقہ نورانی چم چارباغ میں اندوہناک واقعہ پیش آیا، شدید سردی سے بچنے کیلئے ماں نے گیس سلنڈر جلایا، ممکنہ خرابی کے باعث شعلہ بجھ گیا جو گیس لیکیج کا باعث بنا۔ کمرے میں موجود چار افراد جن میں حضرت شاہ عمر 6 سال، وجیہہ عمر 4 سال اورمناہل عمر 2 سال دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں کو بے ہوشی کی حالت میں کمرے سے نکال لیا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں