0

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی غیرقانونی کرش پلانٹس کیخلاف کاروائی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی 12نکاتی گڈ گورننس وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی غیرقانونی کرش پلانٹس کیخلاف کاروائی, تحصیل جہانگیرہ کے علاقے بہادربانڈہ خیر آباد میں غیرقانونی کرش پلانٹ سیل کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ/سیپشل مجسٹریٹس مائنز منرل ضلع نوشہرہ اظہر ظہور نیانڈسٹریز اور مائنزمنرل ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ہمراہ غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کاروائی کرکے سیل کردیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی 12نکاتی گڈ گورننس وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے تمام 12نکات پر عملی کاروائی کا آغاز کیا جس میں انسداد تجاوزات کیلئے بھرپور کاروائیوں کا آغاز, ماحول کو صاف ستھرا اور پولیتھین فری بنانے کیلئے پولی تھین بیگز کیخلاف کارروائی کا آغاز, پانی کے ٹینکیوں کی کلورینیشن,صاف پانی کے معیار کی جانچ, کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا, غیر قانونی کرش پلانٹس کو روکنا/سیل کرنا, پبلک پارکس، کھیل کے میدانوں میں بہتری لانا,بس اڈوں /ٹرمینلز میں بہتری لانا, ٹریفک کی روانی کیلئے بہترین ٹریفک مینجمنٹ, غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو ہٹانا, غیر قانونی بل بورڈز کو ہٹانا اورکھیلوں کی صحت مندانہ تقریبات/ سرگرمیاں منعقد کرناشامل ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں