0

نوشہرہ تاروجبہ میں قریشی کولڈ سٹور میں ڈکیتی کی بڑی واردات

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ تاروجبہ میں مین جی ٹی روڈ پر واقع قریشی کولڈ سٹور میں ڈکیتی کی بڑی واردات مسلح ڈکیت گروہ نے تالے توڑ کر داخل ہوئے اور تین کروڑ روپے کی بڑی رقم لوٹ لئے قریشی کولڈ سٹور کے مالک مرتضی کے مطابق جب وہ حسب معمول علی الصبح سٹور آیا تو اندر گھستے ہی دیکھا کہ سب کچھ بکھرا ہوا پڑاہے اور الماریاں بھی ٹوٹیں ہوئیں پڑی ہیں اور ایک شیشہ بھی ٹوٹا تھا جس  پر خون کے نشان پڑے ہیں۔سٹور مالک مرتضی نے مزید بتایا کہ نوشہرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر روایتی انداز میں تفتیش شروع کردی ہے۔ جبکہ نوشہرہ پولیس کے مطابق کولڈ سٹوریج نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ پر واقع ہے پولیس نوشہرہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے واضح رہے کہ قریشی کولڈ سٹوریج کے مالک کے مطابق تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں