0

چترال کے نوجوان نے اپنے ٹیلنٹ سے سب کو حیران کردیا

چترال (مانند نیوز ڈیسک) ضلع اپر چترال کے ریشن  علاقہ راغین سے تعلق رکھنے والے شید حیدر   ولد  ولی بحش  نے برف سے ایک مغل شہزادی کا مجسمہ بنا کر سب  کو حیران کردیا۔ شیر حیدر کا عمر صرف 32 سال ہے اور میٹرل تعلیم ہے پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہے ایک نجی گاڑی چلاتا ہے۔ اس نے حالیہ برف باری میں جب لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اور خود کو قید تنہائی میں محسوس کررہے تھے تو اس نے سوچا کہ کیوں نہ لوگوں کو چند لمحوں کیلئے کچھ خوشیاں دو۔یہ سوچ کر شیر حیدر نے برف سے ایک مغل شہزادی کا مجسمہ  بنانا شروع کیا اور اس کی بالوں  کو کالا رنگ لگاکر سفید برف کو کالے زلفوں میں بدل دیا۔ شید حیدر کا  کہنا ہے کہ میں اس سے بھی زیادہ بہترین قسم کا مجسمہ بنا سکتا ہوں  مگر میرے پاس کوئی حاص سامان یا اوزار نہیں ہے اگر ان کو ذرا بھی موقع ملے اور ان کی حوصلہ افزائی ہو تو وہ بہت بڑا کارنامہ بھی انجام دے سکتا ہے اور ملک کا نام روشن کرسکتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں