0

ڈی آئی جی ہزارہ برفباری میں گلیات پہنچ گئے

 گلیات (مانند نیوز ڈیسک) شدید برفباری میں ڈیوٹی سرانجام دینوالے پولیس افسران و جوان مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں، میرویس نیاز دنیا بھر سے آنیوالے سیاح مکمل تیاری کیساتھ گلیات کا رخ کریں، پولیس کی جانب سے جاری ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں، ڈی آئی جی ہزارہ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز شدید برفباری میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کیلئے انکے پاس پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ ڈونگا گلی، نتھیاگلی اور پولیس چیک پوسٹ چانگلہ گلی کا دورہ کیا افسران و  جوانوں سے ملاقات کی اور انکے حوصلے بلند کرنے کیلئے خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کے گذشتہ روزگلیات میں جاری شدید برفباری میں بھی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کے حوصلہ افزائی کیلئے نتھیاگلی، ڈونگاگلی تھانہ اور پولیس چوکی چانگلہ گلی کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں اس شدید برفباری میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور انکو اس شدید سردی کے موسم میں درپیش مسائل بھی سنیں اور انکو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے نتھیاگلی میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس افسران و جوانوں سے بھی ملاقات کی اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس افسران و جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس نے ہمیشہ سے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیا ہے اور آپ سب مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں جو دن رات یہاں پر آنے والے سیاحوں کو سفری سہولیات کیساتھ ساتھ انکے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔سیاحوں کیساتھ خوشی اخلاقی سے پیش آئے جائے تاکہ دنیا بھر کے سیاحوں کو خیبرپختونخواہ پولیس اور ہزارہ پولیس کی جانب سے امن اور بھائی چارے کا پیغام پہنچے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر دنیا بھر گلیات میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے آنے والے سیاحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیاح مکمل تیاری کیساتھ گلیات کا رخ کریں تیز رفتار ڈرائیورنگ اور اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔ ٹریفک سٹاف کیساتھ مکمل تعاون کرنے اور انکی جانب سے دی گئی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً پولیس کنٹرول روم یا ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سے رابطہ کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں