0

سانحہ مری ایک افسوس ناک اور دل خراش سانحہ ہے، تاجران نوشہرہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ندیم نے سانحہ مری پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مری ایک افسوس ناک اور دل خراش سانحہ ہے،مری میں چند سو سیاحوں کو کنٹرول کرنا اور ان سیاحوں کو حکومت کی جانب سے سہولیات کی عدم دستیابی انتہائی معنیٰ خیز ہے کیوں کہ پاکستان کے ایک بہت بڑے سیاحتی مقام اور وفاقی دارلحکومت کے قریب ترین علاقہ مری جیسے شہر میں حکومت کی جانب سے سیاحوں کو سہولیات کی عدم فراہمی کسی تعجب سے کم نہیں اور اس بات سے موجودہ حکمرانوں کی ناہلی کی اور کیا دلیل ہو سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ  مری واقعہ پر دل بہت افسردہ ہے اور ہماری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے اللہ تعالیٰ وفات پانے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندہ گان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں