0

سانحہ مری میں جاں بحق سہیل کی نمازِ جنازہ مردان میں ادا کر د ی گئی

مردان (مانند نیوز ڈیسک) ملکہ کوہسار مری میں جاں بحق سہیل کی نماز جنازہ مردان میں ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز گاڑی میں پھنسنے کے بعد انتقال کر جانے والے 4 دوستوں میں سے سہیل نامی شخصکی نمازِجنازہ مردان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔سہیل اپنے 3 ساتھیوں سمیت سیر و تفریح کے لیے مری گئے تھے، جو طوفانی برف باری کے دوران برف میں پھنسنے والی گاڑی میں دم توڑ گئے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں