0

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ برفباری کے سبب بند راستوں کو کھولنے میں مصروف

مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلٰی صوبہ خیبرپختونخواہ محمود خان کی خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ مانسہرہ  برفباری کے سبب بند راستوں کو کھولنے میں مصروف ہے – گزشتہ رات کی شدید برفباری کے باعث بند ہونے والے نیلی شنگ سے چھتر پلین شارکول ٹاپ تک روڈ  این ایچ اے کی بھاری مشینری کی مدد سے ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا – اس دوران ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر اور سیاحوں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف کی غرض سے پولیس اور تحصیلدار ان کو موقع پر موجود رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں -مزید ضلعی انتظامیہ نے این ایچ اے کی مدد سے تحصیل بفہ میں  روڈ کی صفائی کا کام پہلے ہی مکمل کر لیا ہے جس پر ٹریفک رواں دواں ہے -بالا کوٹ سے پارس سکی کناری ڈیم کی حدود تک ایم این جے روڈ کا زیادہ تر حصے سے برف اور ملبہ ہٹاکر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ برفباری کے حالیہ سلسلے کے بعد مہاندری، پھلودراں اور شوگران تک روڈ کو برف سے صاف کرکے ٹریفک کے لئے کھولنے کے ساتھ ساتھ لوکل مزدور روڈ کے حساس اور خطرناک جگہوں کو ہموار کرنے میں مصروف ہیں۔صفائی کے کام میں کے ڈی اے این،ایچ،اے اور سی این ڈبلیو حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایم این جے روڈ پر لینڈ سلا ئیڈنگ  کے سبب  روڈ کی صفائی کے لیے ٹریکٹر روڈ پر متحرک ہیں – کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں –

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں