0

ضلع ملاکنڈ میں تمام سی این جی اسٹیشنز پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان نے ضلع ملاکنڈ میں گھر یلوصارفین کو گیس کی بہتر سپلائی اور پریشر کو یقینی بنانے کی غرض سے ضلع میں قائم تمام سی این جی اسٹیشنز پر 20 جنوری 2022 تک چلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں