0

گلیات مری روڈ باڑہ گلی تا ہرنو سٹرک کی صفائی کا کام مکمل

گلیات (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن گلیات میں سڑکوں کی صورتحال سے متعلق آگاہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ گلیات مری روڈ باڑہ گلی تا ہرنو سٹرک کی صفائی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، اور ایڈیشنل اے سی امین الحسن سیاحوں کو نتھیا گلی سے گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے میں مدد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اے سی ایبٹ آباد حسان احسن، اور اے سی ریونیو محمد آصف بھی موجود تھے۔ اے ڈی سیز نے ریسکیو آپریشن کا بذات خود جائزہ لیا اور تمام محکموں کو کام کو پورے جوش و خروش سے جاری رکھنے کی ہدایات دی۔ تمام سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم نمبر 09929310553 پر رابطہ کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں