0

سیاحوں نے دیر لوئر کے سیاحتی مقام وادی لڑم کا رخ کرلیا

چکدرہ(نمائندہ مانند) د یر میں بارش وبرفباری کا سلسلہ تھم جانے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے دیر لوئر کے سیاحتی مقام وادی لڑم کا رخ کرلیا ہے وادی لڑم چکدرہ سے ایک گھنٹے کا فاصلہ پر اورسطح سمندر ساڑھے اٹھ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے حالیہ برف باری کی وجہ سے وادی لڑم پر خوب برف باری ہوئی ہے اور یہاں پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں اور ہر طرف برف ہی برف ہیں جسکی وجہ سے وادی لڑم کا حسین دوبالا ہوگیا ہے وادی لڑم قدرتی حسین سے مالامال حسین وجمیل ودلکش وادی ہے اور موسم صاف ہونے اور بارش وبرف کاسلسلہ روکنے کے بعد یہاں پر سیاحوں نے ڈھیرے ڈال دیئے ہیں اور سیاح یہاں پر خوب موج مستیاں کرکے نظر آتے ہیں اور وادی لڑم کی خوب صورت مناظر سے کوخوب محضوظ ہوررہے ہیں اور یہاں کے حسین یادیں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے گھر لے جاتے ہیں وادی لڑم ایک پرامن اور خوب صورت علاقہ ہے اور یہاں آنے اور جانے میں سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات اور مسائل نہیں کرنا پڑتاہے جسکی وجہ سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے یہاں رخ کرلیا ہے اکثر یہاں پر اپنے ہاتھوں چٹپٹی کھانے اپنے ہاتھوں سے تیار کرکے کھاتے ہیں جبکہ اکثر یہاں پر خوب بھنگڑے ڈال موسم سے لطف اندوز ہوررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے برف باری کے بعد وادی لڑم کی تمام رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بحال کردی ہے ادھر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ مروت نے وادی لڑم کو آنے والے سیاحوں کی حفاظت،رہنمائی اور ان کے امداد کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی ہے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں