0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیرِ اعظم کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بطور رکنِ اسمبلی نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔ منگل کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے شہری فدا اللہ کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی دائردرخواست  پر سماعت کی۔درخواست گزار فدا اللہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ 16 ایم این ایز فروخت ہوئے۔درخواست گزار فدا اللہ کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ وہ لکی مروت سے تعلق رکھتے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس سے متعلق پٹیشن دائر کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں