0

ضلعی انتظامیہ کاٹلنگ کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن

کاٹلنگ (مانند نیوز ڈیسک) کاٹلنگ اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات مافیا کے خلاف  آپریشن. تجاوزات مافیا کی دوڑیں لگ گئیں. تجاوزات قائم کرنے پر 6 دکاندار گرفتار کئ کو وارننگ جاری کردی. کاٹلنگ کےمختلف بازاروں میں قائم تجاوزات کی عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ گوہرخان نے ٹی ایم اےاہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ کاٹلنگ بازار کا دورہ کیا.  تجاوزات کو دیکھتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور مختلف بازاروں میں جن دوکانداروں کی جانب سے تجاوزات قائم کی گئیں تھیں سامان کو ضبط کرکے 6 دکانداروں کو گرفتار جبکہ بیشتر دوکانداروں کو وارننگز جاری کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن پر مافیا کی سرپرستی کرنےوالوں سمیت اس مافیا سے وابستہ لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں تجاوزات کے خاتمے کے لیے اس عملی کارروائی پر اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنرکو خراج تحسین پیش کیا.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ بازار میں کسی کو بھی تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور جو بھی تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں