0

عثمان مرزا، جتوئی کیس نظامِ انصاف کیلئے چیلنج ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانند نیوز ڈسیک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عثمان مرزا، جتوئی کیس نظامِ انصاف کیلئے چیلنج ہیں، پراسیکیوشن اورعدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر   ایک بیان میں انہوں نے  کہا کہ  عثمان مرزا، جی ٹی روڈ زیادتی کیس اور جتوئی کیس ہمارے نظامِ انصاف کے لیے چیلنج ہیں،کہ سوال یہ ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے؟ ان کو عمومی مقدموں کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا  کہ پراسیکیوشن اورعدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں، ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں