0

پشاور،وویمن یونیورسٹی صوابی کی سینٹ کا اجلاس

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیربرائے اعلی تعلیم کامران بنگش (پروچانسلر) کی زیرصدارت بدھ کے وویمن یونیورسٹی صوابی کی سینٹ کا اجلاس گورنرہاؤس پشاورمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی، مستقبل کے منصوبوں سے متعلق اجلاس کو تفصیلات سے آگاہ کیا، اجلاس کو یونیورسٹی کیمپس کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں پی سی ون سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں یونیورسٹی میں پروفیسرز اور ڈینز کی تقرریوں کیلئے سکروٹنی کمیٹی اور سلیکشن بورڈ کے قیام کیلئے متعلقہ اداروں کی مشاورت سے کمیٹی تشکیل دینے اور محکمہ اعلی تعلیم کی منظوری سے متعلق مشروط منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی انامولی کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی گئیں، علاوہ ازیں یونیورسٹی میں منسٹریل، ٹیکنیکل اور سپورٹنگ سٹاف کی تعیناتی سے متعلق اسکریننگ و سکروٹنی کمیٹی کے قیام کا ایجنڈا بھی پیش کیا گیا جس کو یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور سینڈیکیٹ کا اختیار ہونے کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر کی رہائش گاہ اور سیکیورٹی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے یونیورسٹی میں بھرتیوں کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے سلیکشن بورڈ اور اسکروٹنی کمیٹی کے قیام کیلئے وائس چانسلر کی کوششوں کو سراہا تاہم انکا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی اور سلیکشن بورڈ کے قیام میں تمام قانونی پہلوؤں سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورتی عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اجلاس میں صوابی سے رکن صوبائی اسمبلی رنگیز خان کے علاوہ محکمہ خزانہ، محکمہ اسٹیبلشمنٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چانسلر آفس کے نمائندوں سمیت دیگراراکین نے شرکت کی۔# 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں