0

پشاور، مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، 5 خواتین جاں بحق

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کی انقلاب کالونی میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 5خواتین جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال میں رات گئے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی، 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو نے جائے حادثہ سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5خواتین جان کی بازی ہارگئیں جبکہ 2 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی۔ جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹیاں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گھر میں مقیم افراد افغان مہاجرین تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت بارشوں کے باعث خستہ حال تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں