0

سوات تحصیل کبل میں حالیہ بارشوں سے چار کمروں پر مشتمل گھر زمین بوس

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات تحصیل کبل میں حالیہ بارشوں سے گاوں ٹیغک میں چار کمروں پر مشتمل گھر زمین بوس،15سے20 لاکھ کا نقصان ہوگیا  ہے،حکومت سے امداد کی اپیل تٖفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ہونے والے شدید بارشوں کی وجہ سے تحصیل کبل یونین کونسل توتانوبانڈئی گاوں ٹیغک کے رہائشی شفیق ولد بختی ملک کا چار کمروں پر مشتمل مکان مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے مالک مکان نے کہا کہ انہوں  نے بیرونی ملک محنت مزدوری اور رشتہ داروں سے قرض لیکر انتہائی مشکلات میں مکان تعمیر کروائی تھی جو کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے جس سے تقریبا 15سے20لاکھ کا نقصان ہواہے انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز کی جمع پونجھی اور قرض لے کر تعمیر شدہ مکان سے محروم ہو کر بے گھر ہو چکا ہوں اور دوبارہ گھر تعمیر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا  لہذا تحصیل انتظامیہ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ سمیت دیگر ادارے تعاون کریں تاکہ وہ اپنے بچوں کے لئے سر چھپانے کے لئے مکان دوبارہ تعمیر کرسکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں