0

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی جماعت کے ہیڈکواٹر پر حملہ

بغداد (مانند نیوز ڈیسک) عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کی قیادت میں قائم تقدم پارٹی کے ہیڈ کوارٹر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔ حلبوسی حال ہی میں دوسری مدت کے لیے پارلیمنٹ کے سربراہ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بغداد کے اعظمیہ میں تقدم پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ دو حملہ آوروں نے دھماکہ خیز آلات سے کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کو گھیرے میں لے لیا اور فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔پروگریس پارٹی نے ایک گروپ کی طرف سے اعظمیہ میں اس کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرے گی۔پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مذموم جارحیت عراق کے اتحاد اور استحکام کے لیے اپنے موقف پر ہماری پابندی کو مزید مضبوط کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں