0

منافع خوروں کیخلاف ایکشن‘گورنر پنجاب نے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کر دیئے

لاہور(مانند نیوز ڈیسک) گورنرپنجاب چودھری سرور نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن کیلئے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کر دیئے۔وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی 12 رکنی پرائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ پرائس کنٹرول کونسل میں 4 صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران شامل ہونگے۔ وزیر برائے انڈسٹری، وزیر بر ائے لائیوسٹاک، وزیر خوراک اور ایگری کلچر کونسل کے رکن ہوں گے۔ پرائس کنٹرول کونسل سپیشل مجسٹریٹ اور دیگر حکومتی افسران کی کارکردگی کو بھی مانٹیر کر ے گی۔نئے ایکٹ کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو ایک ماہ سے سال تک سزا، ایک ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جر مانہ ہوگا۔ دوبارہ منافع خوری کے جرم پر کم از کم ایک سال سز اور کم ازکم 1 لاکھ روپے جر مانہ کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کر نیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے، منافع خوروں کیخلاف حکومتی ادارے سخت ایکشن لیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں