0

چین،کورونا کیسز میں اضافہ، بین الاقوامی کار ساز کمپنی کا پلانٹ بند

بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چین کے شمالی شہر تیانجن میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تیانجن میں وبا پھیلنے پر بین الاقوامی کار ساز کمپنی کے پلانٹ کو بند کرنا پڑگیا ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق تیانجن میں کورونا کی مقامی منتقلی کے 41کیسز رپورٹ ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر ڈالیان میں تیانجن سے آنے والے شخص میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وبا سے متاثرہ شہروں سے دیگر شہروں میں آنے والے افراد کو قرنطینہ کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں