0

اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے،عثمان بزدار

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا، ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے، شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا، نااہل اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ کی کوشش میں مصروف ہے، اپوزیشن جماعتوں کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے، فنانس ترمیمی بل کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا، اپوزیشن کا کام صرف عوام کو گمراہ کرنا رہ گیا، سیاسی بیروز گار فرسٹریشن کا شکار ہیں اور صرف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، جھوٹ کے پاں نہیں ہوتے، فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر گیا، اب تبدیلی کا دور ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں