0

بٹ خیلہ، فسٹ ملاکنڈ ڈویژن چیمپیئن 2022ء فزیک باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کا اہتمام

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) فسٹ ملاکنڈ ڈویژن چیمپیئن 2022ء فزیک باڈی بلڈنگ کے مقا بلوں میں مینگورہ کے توصیف جونیئر فزیک چیمپیئن مٹہ کے بابر جونیئر باڈی بلڈنگ اور کبل کے نورالوہاب پلے فزیک چیمپیئن بن گئے آرگنائزر عاطف شا نی کی جانب سے تینوں چیمپیئن کو بلترتیب بیس بیس ہزار اور دس ہزار روپے کاکیش پرائز دیا گیا ان شاندار مقابلوں کا اہتمام بلیک سٹون فٹنس کلب نے محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ کے تعاون سے کیا مقابوں میں سوات بونیر شانگلہ دیر اپردیر لوئر اور ملاکنڈ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا مقامی شادی ہال میں رات گئے تک ہونے والی رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات میں شائقین نوجوانوں اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شر کت کی مہمان خصو صی اسٹنٹ کمشنر محب اللہ ڈی وائی او اظہار الدین ماہر تعلیم امجد علی شاہ صدر ٹریڈزیونین زوار حسین امیر زادہ گولڈن اور خائستہ محمد نے کھلا ڑی میں انعامات ٹرافیاں اورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ صحا فیوں سمیت مہمانوں کو سونیئرز اور شیلڈز دی گئیں ججز کے فرائض سابق مسٹر پاکستان ثا قب محمود اختر بلال سابق مسٹر مردان ذیشان اجمل خان او ر ضوان نے سر انجام دیئے جبکہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری طارق پرویز نے تقریب میں خصو صی شر کت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں