0

سال 2021میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کو00 35 سو سے زائد شکایات موصول

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد گزشتہ سا ل 2021میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کو00 35  سو سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شکایت کنندگان کو فوری انصاف مہیا کیا گیااس موقع پر وفاقی محتسب سیکر ٹریٹ آفس ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈ نے اپنے بیا ن میں کہا  وفاقی محکمو ں میں بدانتظا میوں سے متعلق عوام الناس کو سستا اور فوری انصاف فراہم کے لیے معروض وجود میں آیا ہے جو شکا یا ت مو صو ل ہو نے کے 60دنو ں میں شکا یا ت کا ازالہ کیا گیا۔وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت کی روشنی میں کوئی بھی شکایت کندہ دفتری اوقات کار میں سادہ کاغذ پر اپنی شکایت درج کرکے رسید حاصل کرسکتا ہے۔ واضح ہو کہ وفا قی محتسب سیکر ٹریٹ ریجنل آفس میں کوئی عدالتی فیصلہ نہیں ہے اور نہ وکیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ شکایتدہندہ آپنی شکایت اور موقف کو خود ہی پیش کرتا ہے اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لیے آن لائن کمپلینٹ کی سہو لت بھی ہے۔جس سے لوگ اپنے گھر یا کام کی جگہ بیٹھے ہوئے ہی اپنی شکا یت وفاقی محتسب سیکر ٹریٹ کو ار سال کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں شکا یات دہندہ کو اپنی شکایاتدخلکروانے کے لیے وفاقی محتسب کے دفتر آنے کی بھی ضرورت نہیں ہے ا س کی شکایت با قاعدہ رجسٹر ر کر کے شکا یت وصو ل ہو نے کی رسید بزریعہ ایس ایم ایس  بھیج دی جاتی ہے۔ اگررسید وصو ل نہ ہو یا ایس ایم ایس نہ ملے تو متعلقہ ریجنل آفس سے را بطہ کیا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں شکایت دہندہ  اپنی شکایت APP کے ذریعے اور وفاقی محتسب کے نمبر پر بھی 1055پر بھی دائر کر سکتے ہیں۔انہو ں نے عوا م کو مزید کہا کہ ہزارہ کے عوام حکومت کی پوری سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ملک میں وفاقی محکموں  میں ہر طرح کی بد انتظامی کا قلع قمع ہو سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں