0

صوبے کا کوئی بھی گریجویٹ یونیورسٹی سے ڈگری لینے کے بعد بے روزگار نہ ہو بلکہ وہ خود روزگار دینے والا ہو، کامران بنگش

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواکے وزیرہا ئیر ایجو کیشن کامران بنگش نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کے گریجویٹس کاجو پوٹینش ہے شاید کسی اور صوبے کے گریجویٹس میں ہوں ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ہمارے صوبے کا کوئی بھی گریجویٹ یونیورسٹی سے ڈگری لینے کے بعد بے روزگار نہ ہو بلکہ وہ خود روزگار دینے والا ہو ہماری حکومت کا فوکس صرف اور صرف پروفشنل ڈگری پر ہے کیونکہ اس وقت پو ری دنیا میں پروفشنل تعلیم کا  بہت بڑا رول ہے پروفشنل تعلیم حا صل کر نے وا لوں کااس ملک اور صوبے کی ترقی میں اہم رول ہو گا۔ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے جمعہ کے روز یو ای ٹی آیبٹ آباد کیمپس میں پندرہ سو ملین روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے ایبٹ آباد کیمپس کو وسعت دینے کے منصوبے کے سنگ  بنییاد کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی مشتا ق احمد غنی،وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈا کٹر افتخا ر حسین اور پراجیکٹ ڈا ئیر یکٹر سید آصف علی شا ہ  نے بھی خطا ب کیا اور پرا جیکٹ کے حوا لے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ ان منصو بو ں کے تحت یو ای ٹی ایبٹ آباد کیمپس میں نیا اکیڈیمک بلاک، سنٹرل لیبارئیری، ہاسٹلز، لیبارٹریاں اور کامن فیسلی ٹیشن سینٹرقائم کئے جائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ ان منصو بو ں کے تحت ایبٹ آباد کیمپس میں سول انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ اور اربن انفراسٹرکچر پلاننگ کے شعبے شروع کیے جائیں گے۔ اس نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا مکمل فو کس یو تھ پر ہے  ہمارے صوبے کے یو تھ میں بہت زیادہ پوٹیشنل ہے صرف اس کو پالش کر نے کی ضرو ت ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے اپنے یو تھ کو اس طر ح تیار کر نا ہے کہ جن کا پو ری دنیا میں ایک مقا م ہو۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری حکو مت کی بھر پو ر کو شش ہے کہ ہم اپنے یو تھ کو کمرشلائیزشن کی طر ف لیکر جا ئیں۔اگر ہما رے ملک کا یو تھ خو شحا ل ہو گا تو ملک خو شحا ل ہو گا۔کا مران بنگش نے کہا کہ جس طر ح  یو تھ نے پی ٹی آئی  پر اعتماد کیا انشا اللہ پی ٹی آئی اس کوپورا کر ے گی ہر ممکن ان کی ترقی پر کا م کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن تمام اضلاع کے دورے شروع کر رہے ہیں جہاں تعلیم صحت اور دیگر مسائل ہے ان کو حل کر یں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں