0

پاراچنار، صوفی بزرگ کا مزار کھولنے اور تعمیر کی اجازت دینے کیلئے دوبارہ احتجاج کا سلسلہ شروع

 پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) روحانی پیشوا اور صوفی بزرگ سید میر انور شاہ کا مزار کھولنے اور تعمیر و مرمت کی اجازت دینے کیلئے دوبارہ احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے مظاہرین مزار کو زائرین کیلئے فوری طور کھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہ انور غگ کمیٹی اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں عباس غلام، ماسٹر صابر حسین، سید جلیل حسین، سید صداقت گل، مجاہد حسین، سید ثمر عباس، ماہر حسن اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بدامنی کے دور میں ضلع اورکزئی کے صدر مقام کلایہ میں روحانی پیشوا صوفی بزرگ بادشاہ میر انور کا مزار بند کیا گیا تھا مگر اب فورسز کی قربانیوں سے امن قائم ہونے کے باوجود مزار بند ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال انہوں نے پنتالیس روز دھرنا دیا اور تین روز میں مزار کھولنے کے حکومتی وعدے پر دھرنا ختم کیا گیا تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود مزار زائرین اور تعمیر و مرمت کیلئے نہیں کھولا گیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں تمام مذاہبِ کے لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اس کے باوجود مزار کی بندش افسوس ناک ہے جس سے روحانی پیشوا کے لاکھوں عقیدت مندوں اور مریدوں کو ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا ہے.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں