0

ریٹائرڈ صوبیدار میجرحاجی آنارگل متفقہ طور پر قبیلہ سرفراز خیل کا سربراہ مقرر

خیبر (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرودکے علاقہ شاہ کس میں قبیلہ سرفراز خیل کے مشران وکشران کا حاجی آنارگل کے حجرے میں جرگہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر (1)ناصرنیکہ کے مشران نیک محمد، حاجی محمد کپتان،باغی شیراورحسین احمد(2)عبدالعلیم نیکہ کے مشران حاجی شربت، گل زادہ، نوربہادر،رحمان گل، شیرجان،زرین خان، وزیرآباد، جمعہ خان اور جان خان (3)درے پلارے کے مشران حاجی غلام، مہراب گل، کمیاگل، وطن گل اور واقیف (4)غلام نیکہ کے مشران نورمحمد، گل حبیب،رئیس خان ذوالفقار خان اور نورماش سمیت کثیرتعداد میں مشران وکشران نے شرکت کیں اور انہوں نے باہمی صلاح ومشورے کے بعد متفقہ طور پر ریٹائرڈ صوبیدار حاجی آنارگل کو سربراہ مقرر کیا۔اس حوالے سے جرگہ مشران نے کہا کہ چونکہ سرفراز قبیلہ کا متفقہ سربراہ نہ ہونے کے باعث ان کے علاقے کے مسائل روز بروز بڑھ رہے تھے۔زمینی تنازعات ہو یاانتظامیہ کے ساتھ بات چیت وغیرہ ہو یا عدالتی معاملات ہو،ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی نہیں تھا اس لیے ہمیں ہمارے مسائل حل کرنے کے لئے ایک ایماندار،دلیراورسمجھدار شخص کی ضرورت تھی اس طرح مطلوبہ معیار پورا اُترتے ہوئے مشران  نے باہمی رضامندی سے اتفاق نامہ پر دستخط کرکے حاجی آنارگل کو قبیلہ سرفراز خیل کا متفقہ سربراہ مقرر کیا۔انہوں نے کہا کہ سربراہ باہمی رضامندی اور صلاح و مشورے کے ساتھ ہر قسم کی کاروائی بطوراحسن طریقے سے سرانجام دینے کا پابند ہوگا۔اگر کوئی اچانک مسئلہ درپیش ہو تو بطور سربراہ اسکو حل کرنے کا اختیا ر ہوگا۔مالی اور افرادی قوت کی ضرورت پڑنے پر سارے سرفراز خیل مشترکہ طور پر سربراہ کو مالی اور افراد قوت دینے کے پابند ہونگے اور نفع و نقصان میں برابر شریک ہونگے۔اس حوالے سے نومنتخب سربراہ ریٹائرڈ صوبیدار میجر حاجی آنار گل نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرکے قبیلہ سرفراز کا سربراہ منتخب کرنے پر تمام مشران وکشران کا مشکورہوں اور خلفاً اقرار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سربراہی میں اپنے قبیلہ سرفراز کو نقصان سے بچانے اور انکے مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کرونگا۔زمان خیل کے ساتھ جو بھی حقوق ہو، کھٹیاخیل کے باقی قبیلوں یا حکومت کے ساتھ مسائل درپیش ہو تو بطور سربراہ باہمی صلح اور مشورے کیساتھ حل کرنے کی کوشش کرونگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں