0

سٹیزن پورٹل نے سائل کے 6 ماہ سے پھنسے کیس کو حل کرا دیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم سٹیزن پورٹل نے سائل ظہور احمد کے 6 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کرا دیا۔وزیراعظم سٹیزن پورٹل  نے واہ کینٹ کے رہائشی ظہور احمد کی دادرسی کر دی۔ سائل نے اپنے مرحوم باب کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر شکایت کی تھی۔ مرحوم منظور احمد نے اپنی زندگی میں واجبات کی وصولی کیلئے متعلقہ محکمے کو شکایت کی تھی۔منظور احمد مرحوم کا بیٹا بھی والد کے واجبات کیلئے دفتروں کے چکر لگاتا رہا لیکن شنوائی نہ ہو سکی۔ سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کرا دیا۔ سٹیزن پورٹل کے ایکشن کے بعد سائل کے مرحوم باب کے تمام واجبات کی ادائیگی کرا دی۔ فوری مسئلہ حل ہونے پر سائل نے وزیراعظم عمران خان اور پی ایم ڈی یو کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں