0

ہیبت گرام میں پہاڑی تودہ گرنے سے تباہ ہونے والی دکانوں کے مالکان فوری مالی امدادکا مطالبہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ہیبت گرام میں پہاڑی تودہ گرنے سے تباہ ہونے والی چھ دکانوں کے مالکان اور مقامی سماجی وسیاسی حلقوں نے متاثرین کی فوری مالی امدادکا مطا لبہ کیا ہے جبکہ پہاڑ کے مذید گرنے کے خدشے کے پیش نظرانتظامیہ سے حفاظتی اقدامات کی اپیل کی ہےمتاثرہ دکانداروں ابرا ہیم قاسم مقبول اور غلام نادرنے سابق ضلعی کونسلرزو ناظمین حاجی محمد صدیق حاجی فدامحمد جہانگیر خان سوا تی قاری نور رحمن انور خان اور تھانہ بازار کے صدر فضل قادرکے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری دکانیں پہاڑی تودہ گرنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ہیں جبکہ مجموعی طور پر ہمارا ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور ہمارا ساتھ یہاں پر کام کر نے والے بیس مزدور بھی بے روزگار ہو چکے ہیں انھوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری مالی امداد کا مطالبہ کیا انھوں نے کہا کہ پہاڑ میں مذید بڑی بڑی دراڑیں پڑ چکی ہیں جس کی وجہ سے پہاڑ پر آباد گھر وں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اسلئے حفاظتی اقدامات کئے جا ئیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں