0

بیروزگاری کو قابوکرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کاتقاضہ ہے،امیرزیب شہریار

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ضلعی کونسلر امیرزیب شہریارنے کہا ہے کہ بیروزگاری کو قابوکرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کاتقاضہ ہے سوات میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے پیش نظر نجی سطح پر روزگار کے مواقع پیداکرنے والوں کا کردارقابل ستائش ہے، پرائیویٹ سیکٹر ہی کی حوصلہ افزائی کرکے ہم بیروزگاری کے آگے بندھ باندھ سکتے ہیں نجی سطح پر کاروبار کو دوام دیکر لوگوں کوروزگارکے مواقع کی جاسکتی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے قمبربائی پاس میں سوات رئیل اسٹیٹ پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز کے افتتاح کے موقع پرکیا انہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح بامقصد سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے اور حکومتی سطح پر روزگار کی فراہمی اورمواقع پیداکرنے کافقدان ہے، اگر ہم پرائیویٹ سیکٹر کی حکومتی وعوامی سطح پر حوصلہ افزائی کرکے روزگارکے مواقع پیداکرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ویسے بھی سوات میں روزگارکے مواقع نہ ہونے کے برابرہے۔ایسے بھی پرائیویٹ شعبہ کوآگے آناہوگا، تاکہ لوگوں کو پرائیویٹ سطح پر لوگوں کے مواقع فراہم کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ جب تک ہم پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے اس وقت تک سوات میں بیروزگاری کے آگے بندھ باندھنے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاہے، لہٰذا حکومت کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر ہمیں اپنے کاروبار کووسعت دینے اورلوگوں کو روزگارکے مواقع پیداکرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ جو وقت کااہم ترین تقاضہ بھی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں