0

مروت میں تین مطلوب دہشت گرد مارے گئے

لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) لکی مروت میں پولیس کے ساتھ دو الگ، الگ مقابلوں میں تین مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ پہلے مقابلے میں کمانڈر عبدالراؤف اور سلیمان مارے گئے۔ دونوں ہلاک ملزمان،بلوچستان ایف سی میں تعینات اہلکار رفیع اللہ کے اغوا اور شہادت میں ملوث تھے۔ مقابلہ شیری خیل کے پہاڑوں میں ہوا۔ پولیس نے سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکارہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا۔ جبکہ دوسرے مقابلے میں خطرناک اشتہاری وحید مارا گیا۔ ہلاک اشتہاری پولیس کو18مقدمات میں مطلوب تھا۔ ہلاک اشتہاری کے سرکی قیمت 10لاکھ روپے مقررکی گئی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں