0

ٹریفک پولیس پشاور نے حیات آباد ٹریفک دفتر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز کردیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حیات آباد اور گرد و نواح کے مکینوں کی سہولت کیلئے حیات آباد فیز تھری میں قائم ٹریفک دفتر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز کردیا۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے حیات آباد اور گرد و نواح کے مکینوں کی سہولت کیلئے حیات آباد فیز تھری میں قائم ٹریفک دفتر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز کردیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے حیات آباد اور گرد و نواح کے مکینوں کو ٹریفک کے مقامی دفتر سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا مقصد وہاں کے لوگوں کو سہولت کی فراہمی ہے جس سے مقامی لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں آسانی ہوگی اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر پر کام کا دباؤ کم ہوگا اور اسی طرح حیات آباد و سٹی سیکٹر کے لوگوں کا ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل (پراسیس) جلدی مکمل ہو گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں