0

اس بار جماعت اسلامی بھر پور تیاری سے میدان میں اترے گی اور بھر پور مقابلہ کریگی، مولانا محمد اسماعیل

سوات (مانند نیوز ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمام تحصیل NC,s اور VC,s پر ترازو کے نشان سے حصہ لے گی،اس بار جماعت اسلامی بھر پور تیاری سے میدان میں اترے گی اور بھر پور مقابلہ کریگی،جماعت اسلامی نے خیبر پختونخواہ سمیت سوات بھر میں ارکان و کارکنان سے مشاورت کے بعد باصلاحیت،ایماندار،نڈر اور بے باک امیدواران کے انتخاب کا عمل مکمل اور لائحہ عمل طے کیا ہے،انشاء اللہ منتخب امیدواران کے ناموں کا اعلان جلد از جلد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے جماعت اسلامی سوات کے ضلعی سیکرٹریٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے جائزہ و منصوبہ بندی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سوات کے تمام تحصیل، جنرل،یوتھ،کسان،اقلیت اور خواتین کے نشستوں پر ارکان و کارکنان سے مشاورت کے بعد امیدواران کو منتخب کرکے میدان میں اتارکر بھر مقابلہ کریگی، جماعت اسلامی نے ہمیشہ قوم کو پاکیزہ اورایماندار لیڈر شب فراہم کی ہے کریگی۔اجلاس سے امیر ضلع حمید الحق،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق،سابق امرائے ضلع ڈاکٹر فضل سبحان،محمد امین اور دیگر نے خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں