0

بغیر ویکسینیشن بچوں کے اسکول آنے پر پابندی ہوگی۔وزیرتعلیم پنجاب

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے  اعلان کیا ہے کہ  بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ  این سی او سی اجلاس میں اسکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی، دیگرچیزوں کے بند ہونے تک اسکولز کی بندش کا فیصلہ نہیں کر سکتے،  12 سال سے کم عمر کی بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی،12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزیرتعلیم نے کہا کہ اسکولز بند نہیں کرسکتے، پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہوچکا ہے، اسکولوں کو بند نہیں کیا جا رہا صورتحال خراب ہوتی ہے تو مرحلہ وار اقدامات ہوں گے، اساتذ ہ کی 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے، جب کہ میٹرک سے انٹر تک کے طلبا کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، ان کے لیے اسکول مستقل کھلے رہیں گے، تاہم ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ بچے اسکول سے چھٹیوں کا مت سوچیں، ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت  پنجاب  بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،  جب تک باقی تمام چیزیں بند نہیں ہوتیں، اسکولز بند نہیں کر سکتے۔وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ سال کا سارا کیلنڈر پہلے ہی بنا ہوتا ہے، اسکولوں کی سرگرمیاں بہت زیادہ ہیں۔مراد راس نے مزید کہا کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی، اب حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں