0

خپل کور فاونڈیشن کی مدر آرگنائزیشن سوات، سیاحوں میں گفٹ پیک تقسیم

سوات(مانند نیوز ڈیسک) خپل کور فاونڈیشن کی مدر آرگنائزیشن سوات سکاوٹ اوپن گروپ  کے جانب سے برف پوش سیاحتی وادی ملم جبہ ائے ہوئے سیاحوں میں گفٹ پیک تقسیم  کئے گئے۔سوات سکاوٹس ہر جگہ ہر وقت سیاحوں کی خدمت کے لئے تیارہیں سوات آئے ہوئے سیاح اپنے آپ کو غیر محفوظ نہ سمجھے سوات کے ہر گھر کو اپنا گھر سمجھیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات سکاوٹس کے جانب سے برف پوش سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاحوں میں  ضلع سوات کا معلوماتی نقشہ، ماسک اور گفٹ پیک تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر سکاوٹس رضاکاروں کا کہنا تھا کہ ہر سال ملک کے مختلف علاقوں سے  لاکھوں  لوگ برف باری اور دلکش نظارے دیکھنے  سوات آتے ہیں۔ امسال بھی  سوات آئے ہوئے سیاح بلا خوف و خطر برف پوش سیاحتی مقامات کی سیر  کر رہے ہیں۔ اور روڈز بھی کھلے ہیں جو وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی اور ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی بہترین منیجمنٹ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ اس موقع پر سیاحوں کا کہنا تھا  کہ سوات سیاحوں کے لئے پاکستان کا بہترین مقام ہے۔ پورے سوات کے لوگ بہت  مہمان نواز ہیں۔ جس کا اندازہ ان خلوص اور محبت  بھرے تحفوں  سے لگ رہا ہیں۔سیاحوں نے اس اقدام پر سوات سکاوٹس کے نوجوانوں کے اس اقدام کو بہت سراہا اور ان کے ساتھ گروپ تصاویر بھی کھنچوائی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں