0

ملاکنڈ کے سرکاری ملازمین نے دفاتر بندکر کے مکمل ہڑتال کردی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ملاکنڈ کے سرکاری ملازمین نے چارکول اور فائر ووڈ کی بحالی کیلئے احتجاجا دفاتر بندکر کے مکمل ہڑتال کی اور سخت بارش میں سڑک کنارے جلسے کا انعقاد کیاجبکہ ایپکا کے مرکزی صدر فضل ٖغفار با چہ صوبائی صدر وزیر زادہ اور مزدور رہنما گل زمین کی قیادت میں ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ تک احتجا جی ریلی نکا لی تفصیلات کے مطابق ایپکا ملاکنڈ کے صدر پیر سلیم خان کی کال پر گذشتہ روز ضلع بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کرکے مکمل ہڑتال کی گئی اور ملازمین حکومت کے ظالمانہ فیصلے78سال سے ملاکنڈ ڈویژن کے ملازمین کو موسم سرما میں ملنے والے چارکول اور فائرووڈ الاؤنس کے خاتمے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے احتجاجی جلسے میں محکمہ تعلیم صحت مواصلات جنگلات اور بلدیات آبپاشی و آبنوشی وغیرہ کے ہزاروں ملازمین نے شرکت کی مقررین جن میں ایپکا کے مرکزی صدر فضل غفار با چہ صوبائی صدر وزیر زادہ جنرل سیکر ٹری سجاد یوسفزئی نائب صدر محمد سہیل گرینڈ الائنس کے رہنما عبدالحق ایپکا کے ضلعی صدر پیر سلیم خان جنرل سیکر ٹری رخسار محمد پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر گل زمین ایجوکیشن یونٹ کے صدر صا حب روان کلاس فور یونین کے صدر پیر سعید خان پیرا میڈیکس کیمونٹی کے سلمان بخاری اور جماعت الصفہ کے صوبائی صدر رحمن گل وغیرہ شامل ہیں نے خطاب کرتے ہو ئے صوبائی حکومت کی جانب سے ملازمین کو حا صل چارکول اور فائر ووڈ کی سہولت کے خاتمے کی مذمت کی اور اس کی فوری بحالی کا مطا لبہ کیا ایپکا کے قائدین نے صوبائی حکومت سے چارٹرآف ڈیمانڈ کی فوری منظوری مہنگائی کے تناسب سے تنخوا ہوں میں اضا فے اور تین سال سے ایڈ ہاک پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقلی کا مطا لبہ کیا انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 26جنوری کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے عظیم الشان احتجاج ہو گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں