0

نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ملازمین کا احتجاج پانچویں روز میں داخل

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) قاضی میدیکل کمپلیکس کے ملازمین کا احتجاج پانچویں روز میں داخل، ہسپتال میں احتجاج سے ہسپتال کے تمام شعبہ جات بند ہونے سے خاتون نے ہسپتال کے مین گیٹ پر 1122کی ریسکیو کی گاڑی میں جڑواں بچوں کو جنم دے دیا، تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ حکیم آباد کی رہائشی خاتون کو 1122ریسکیو نوشہرہ کی گاڑی میں ڈیلوری کی غرض سے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ لے جایا گیا لیکن ہسپتال میں گذشتہ پانچ روز سے ملازمین احتجاج پر تھے اور قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ملازمین کی احتجاج کی وجہ سے ہسپتال میں شعبہ گائنی سمیت دیگر شعبہ جات بنداور ہسپتال میں عملے کی عدم موجودگی کے باعث خاتون کو واپس لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ ہی میں خاتون کی حالت بگڑ گئی  جس پر ریسکیو 1122نوشہرہ کی EMTاریبہ گل نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے مذکورہ خاتون کی ڈیلیوری کردی  ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اریبا گل کے پیشہ ورانہ تربیت اور تجربے کی بدولت خاتون نے دو صحت مند بچوں کو جنم دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں