0

بہتر رابطہ کاری اور پیشگی منصوبہ بندی کی وجہ سے برف باری میں نا مساعد حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلف سوات

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ریزیلینس پارٹنرشپ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سوات آفس سیدو شریف میں مون سون میں آفات سے نمٹنے اور منصوبہ بندی یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہی اور اقدامات کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں ضلع سوات کے ضلعی محکموں کے آفسران شریک ہوئے۔ ورکشاپ کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلف سوات ریاض خان نے کی۔ ورکشاپ میں مون سون کے لئے اقدامات اور پلاننگ اور ریلف کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا گیا۔ورکشاپ میں کنٹری منیجر ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سنٹر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) ساجد نعیم نے شراکا کو مون سون میں قدرتی آفات کے دوران اور بعد میں پیدا ہونی والی صورتحال پر آگاہی،ریلیف اقدامات، پلاننگ پر بریفنگ اور تربیت دی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد مون سون میں قدرتی آفات اور ناگہانی صورتحال میں سرکاری اداروں کی زمہ داریوں اور روابط کو جدید دور کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔ ورکشاپ کے دوران ضلع سوات میں ضلعی انتظامیہ کاموسم سرما کے دوران برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونی والی صورتحال پر پیشگی منصوبہ بندی کرنے، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام آمدورفت کے لئے شاہراہوں سڑکوں کو کھلا رکھنے کے لئے اقدامات کو سراہا گیا۔ ورکشاپ میں شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں عوام اداروں کی طرف دیکھتے ہیں اور ایسے میں ایک بہترین منصوبہ بندی ہی اداروں کو بہتر کردار ادا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ورکشاپ میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو مون سون کیلئے پیشگی اقدامات اور بھرپور منصوبہ بندی کرنے کے لئے اقدامات پر زور دیا گیا۔ورکشاپ سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ قدرتی اور ناگہانی آفات میں قیمتی جانوں کے ضیاء کو روکنے اور نقصانات کو کم کرنے کے لئے ضلعی محکموں کے سربراہان کیساتھ پیشگی اقدامات کرتے ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کے صورت میں تمام افسران فیلڈ میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے تمام علاقوں سے ضلعی انتظامیہ باخبر رہتے ہوئے جامع منصوبہ بندی کرنے میں کامیاب رہی اور آئندہ بھی اس پر عمل پیرا ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو تیاری مکمل رکھنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں