سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ویلج کونسل پرانہ سخاکوٹ کاایک اہم اجلاس منعقدہوا جس میں بلدیاتی انتخابات اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کے پروگرامات کوحتمی شکل دینا تھا۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر اور سرپرست اعلیٰ مولانا ضیاء الرحمان نے خصوصی شر کت کی۔اجلاس میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات میں مختلف تحصیلوں میں جے یوآئی کے امیدوارو ں کی کامیابی پر اطیعمنان کااظہار کیا گیااور دوسرے مرحلے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہر ویلج کونسل میں مشاورت اور کارکنوں کے منشاء کے مطابق امیدواران نامزد کافیصلہ کیا گیا اور میئر سمیت ویلج کونسلوں کے امیدواروں کے کامیابی کیلئے عہد کیا گیا۔اجلاس میں مختلف پارٹیوں سے جے یوآئی میں شامل ہونے والے افراد کے پروگرامات کوحتمی شکل دینے کافیصلہ کیا گیا اور شمولیتی تقریبات جلد منعقد کرنے کافیصلہ کیا گیا۔
