0

قومی وطن پارٹی ملاکنڈ نے تحصیل بٹ خیلہ کی چیئر مین شپ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) قومی وطن پارٹی ملاکنڈنے تحصیل بٹ خیلہ کی چیئر مین شپ کیلئے محمد ابراہیم خان کو امیدوار نامزد کر دیایہ فیصلہ کیو ڈبلیو پی ملاکنڈ کے ضلعی چیئر مین شاہنواز خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں ضلعی وتحصیل عہدیداروں نے شر کت کی اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر اس کی منظوری دی دریں اثنا ء نامزد امیدوارمحمد ابرا ہیم خان نے اپنے پارٹی قائدین کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے جنھوں نے ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیاانھوں نے کہا کہ ملاکنڈ کی باقی دو تحصیلوں درگئی اور تھا نہ بائزئی سمیت ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کیلئے امیدواروں کا چناؤ بھی اتفاق رائے سے عمل میں لایا جائے گا انھوں نے کہا کہ کیو ڈبلیو پی اپنے قائدین آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سکندر حیات شیر پاؤ کی قیادت میں بلدیا تی الیکشن میں بھر پور کا میا بی حا صل کر ے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں