0

منی بجٹ کی صورت میں عوام پراربوں روپے کے ٹیکسنافذکئے گئے جس سے مہنگائی کاایک اور طوفان آئے گا، عبدالوسع

 سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالوسع نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔منی بجٹ کی صورت میں عوام پر اربوں روپے کے ٹیکسنافذکئے گئے جس سے مہنگائی کاایک اور طوفان آئے گا۔پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے جینے کاحق بھی چھین لیا۔آئے روزبجلی، گیس، پیٹرول اور اشیائے خورنوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے اور یہ سب کچھ حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر کر رہی ہے۔حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کوآئی ایم ایف کے قبضے میں دیکر قومی وقار اور ملکی خودمختاری داؤپر لگارکھی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خانگھڑی سخاکوٹ میں اے این پی کے کارکنوں سابقہ جنرل کونسلر حاجی بہادر خان، خان محمد، امیرعالم، شیرعالم، منصورخان،مہابت خان اور ارشاد کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے امیر مولاناجمال الدین، جماعت اسلامی کے تحصیل میئر کے امیدوار قاضی رشیداحمد اور حاجی بہادر خان نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے امیر فضل وہاب، کسان بورڈ کے صوبائی صدر رضوا ن اللہ، صدر جے آئی یوتھ جاسم علی ایڈوکیٹ اور حاجی امان گل عرف جاپان حاجی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی خودمختاری اور بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔قوم انتخابات میں ترازوکے نشان پر مہر لگا کر ظالم حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کر کے امانتدار اور دیانتدار قیادت کاانتخاب کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں