0

فضل حکیم خان یوسفزئی کا باٹئی بنڑ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے محکمہ ایریگیشن کے ایس ڈی او اور دیگر تعمیراتی محکموں کے انجینئرز کے ہمراہ باٹئی بنڑ کا دورہ کیا اور تعمیراتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ سے ملاقاتیں بھی کی اور ان کے مسائل سے متعلق آگاہی حاصل کی، بعض عوامی مسائل موقع پر حل کئے گئے جبکہ دیگر کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر فضل حکیم خان نے متعلقہ افسروں کو تعمیراتی منصوبوں سے متعلق سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں کوتاہی اور سستی ناقابل برداشت ہے،عوامی شکایات کسی صورت قبول نہیں تمام ترقیاتی منصوبے عوامی امنگوں کے عین مطابق وقت پر مکمل کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باٹئی چوک بنڑ میں ترقیاتی کاموں کے کارکردگی کاجائزہ لینیکامقصد عوامی خدمت کو یقینی بناناہے۔ کسی بھی متعلقہ افسران یا اہلکاروں کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی،اداروں کی مضبوطی،شفافیت اور سماجی شعبوں میں بہتر عوامی خدمات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے جن کے حصول کیلئے تمام محکموں کو اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں عوام دوست ماحول میں بطریق احسن پورا کرنا ہو ں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں