0

انتظامیہ نے مزدوروں کو دئیے ہوئے مراعات بند کئے ہوئے ہیں، جنرل سیکرٹری محنت کش لیبر

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) جنرل سیکرٹری محنت کش لیبر فیڈریشن اور جنرل سیکرٹری انصاف لیبر کنفیڈریشن شیر زادہ  نے سنئیر صحافی احمد زادہ مہمند سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی 2021 سے 21 ہزار کم از کم اعلان ہوا ہے جس پر رحمان کاٹن ملز تخت بھائی اور دیگر اداروں نے ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا ہے، رحمان کاٹن ملز تخت بھائی انتظامیہ نے مزدوروں کو دئیے ہوئے مراعات روئی، چھٹیاں اور دیگر مراعات  بند کئے ہوئے ہیں، اگر مزدور استعفی دیتا ہے تو اس سے سابقہ بونس اور نوٹس پیکج کی کٹوتی کی جاتی ہے، ملز کی صورت خراب اور بد نظمی کا شکار ہے، ملز میں صاف پانی نہیں مل رہا، کینٹین میں ناقص خوراک کی وجہ سے مزدوروں کی صحت خراب ہو رہی ہے،  زیادہ تر ملز کی مشینری خراب ہو چکی ہے، ملز کی مزدوروں کی حقوق کے لئے مزدوروں کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں