0

بلدیاتی الیکشن سے تحریک انصاف کا مستقبل وابستہ ہے اسی ہر حال میں جیتنا ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک

 بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نےکہا ہے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے کورونا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے مہنگا ئی اسی وجہ سے ہے بلدیاتی الیکشن سے تحریک انصاف کا مستقبل وابستہ ہے اسی ہر حال میں جیتنا ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے ملاکنڈ کے علاقہ تھا نہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کورونا نے عالمی معشیت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور پا کستان پوری دنیا میں سخت مہنگا ئی اسی سلسلے کی کڑی ہے وزیر اعظم عمران اور ہم وزرا اتنے کم عقل اور نا اہل نہیں  کہ اپنے پاوں پر خود کلہاڑی مارےاوراپنی عوام پر خود مہنگائی مسلط کریں ترقیاتی ممالک کی نسبت آج بھی پاکستان میں مہنگائی کم ہے پرویزخٹک نے کہا کہ ورکرز ہی پارٹی کی اصل طاقت ہیں ان کے بغیر عمران خان اور میں کچھ بھی نہیں ماضی کی غلطیوں کو مدنظر رکھ کر بلدیاتی الیکشن لڑیں گے ٹکٹ میرٹ اور مشاورت پر دیں گے ہم الیکشن کا فیز ٹو ہر حالت میں جیتنا کیو نکہ یہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی بقا کا مسئلہ ہے اورآئندہ حکومت کا انحصار بھی اسی پر ہے انھوں نے کہا کہ مہنگائی غربت اور بے روزگاری کے توڑ کیلئے حکومت کے احساس پروگرام صحت کارڈ کسان کارڈ اور اب آنے والے 200ارب روپے کا انصاف راشن کارڈ ہے کنونشن سے صوبائی وزیر شکیل خان ایم این اےجنید اکبر،سنیٹر حاجی فدامحمد اراکین صوبائی اسمبلی پیر مصورخان غازی،فضل حکیم خان ،ظاہر شاہ طورو نے بھی خطاب کیا.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں