0

تخت بھائی ،این اے 22 کیلئے بڑی خوشخبری

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) این اے 22 کیلئے بڑی خوشخبری،ترقیاتی منصوبوں کا جال پورے این اے 22 میں رواں دواں -منسٹر آف سٹیٹ علی محمد خان اور ممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کی جانب سے میگا پراجیکٹ جو این ایچ اے کے زیرِ نگرانی ہو گا کا افتتاح کیا گیا جسکے پہلے حصے میں تخت بھائی فلائی اوور کی بیوٹیفیکیشن کی جائیگی اور گوجرگڑھی سے لیکر تخت بھائی تک روڈ پر مارکنگ کی جائیگی اور پراجیکٹ کے دوسرے حصے میں جلالہ سے لیکر درگئی تک پورے سڑک پر اسفالٹ کی جائیگی اور روڈ کو مارک کیا جائیگا NHA حکام کی جانب سے سڑک پر موزوں مقامات پر سولر لائٹس بھی لگائی جائینگی اس منصوبے سے بے شمار لوگ روزانہ کی بنیاد پر مستفید ہونگے۔۔تحریکِ انصاف کے  سنئیر رہنما موسی خان، چئیرمین ڈاکٹر حفیظ الوہاب، پی ٹی آئی رہنما انجینئر شہزاد حسین، سابق تحصیل ممبر ارشد خان، لوکل زکواۃ چئیرمین شاہد علی، سابق دامن کوہ صدر اسفندیار باچہ، پی ٹی آئی سنئیر ورکرز جان محمد، عطاء الرحمان، آصف لالو اور فرمان علی بھی موجود تھے،  اس موقع پر عوام کے دیرینہ مطالبہ پرمنسٹر علی محمد خان نے این ایچ اے کے انجینئر کو ہدایت کی کہ فلائی اوور کے سائڈ وال کو جلد از جلد مکمل کریں، ضلع مردان کے عوام  اس میگا منصوبے پر منسٹر آف سٹیٹ علی محمد خان اور ممبر صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کے مشکور ہیں ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں