0

عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری

رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔

شہزاد اکبر  کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں