نوشہرہ (مانند نیوزڈیسک) نوشہرہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کا گراں فروشوں، منافع خوروں، زرخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون متعدد دوکاندار وں کو جرمانے جبکہ بشتیر دوکانداروں کو تنبیہہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطر ے نہ پلانے والے والدین کو قائل کر دیا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I نوشہرہ محمد عمر خان نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش, سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں کا معائنہ کیا, خلاف ورزی پر بیشتر دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا۔جبکہ گنڈھیری ک علاقے میں جاری خصوصی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی اور اپنی موجودگی میں پولیو سے انکاری والدین کو قائل کرکے خود اپنی موجودگی میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوائیں۔بنیادی مرکز صحت گنڈھیری میں سٹاف حاضری, میڈیسن سٹاک رجسٹر اور دیگر صحت سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیکر متعلقہ اہلکاروں کو خصوصی احکامات جاری کئے۔
0