0

ہنگو ڈی پی او کاانسدادپولیو مہم سےپہلے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ہنگو(مانند نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان(پی ایس پی)  نے انسدادپولیو مہم کے پہلے روز سیکیورٹی انتظامات  کا جائزہ لینے کےلیے شہر کے مختلف ایریاز کادورہ کیا اور شہر میں جاری انسداد پولیو مہم اورکوروناویکسینیشن  کے عمل کی نگرانی کی۔اس موقع پرڈی ایس پی نیٹ شفیق خان بھی ڈی پی اوکے ہمراہ تھے۔دورے کےموقع پرڈی  پی او نے  پولیوڈیوٹی پرموجود  پولیو ورکرز سے ملاقات کی   اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پولیو  ڈیوٹی پرموجود پولیوورکرزاورپولیس کےجوان ملک وقوم کےبہادرسپاہی ہیں جوانتہائی اہم قومی فریضہ سرانجام دے رہےہیں۔ ڈی  پی او نےپولیوورکرزاورسیکیورٹی  اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ پولیو کے عمل کو بغیر کسی دباو کے جاری وساری  رکھیں  اوراس کوکامیاب بنانے کے اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کریں۔ دورے کے دوران ڈی  پی او اکرام اللہ خان  نےPTC  اور بگٹوپولیس  پوسٹ  پرناکہ بندی کےدوران  بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی اورکوروناویکسینیشن کی ٹیموں کےورکرزسےبھی ملاقات کی اورپولیواورکوروناویکسینیشن کے جاری عمل کا جائزہ لیا۔ڈی  پی او اکرام اللہ خان  نے اس موقع پراپنے پیغام میں تمام والدین اور عوام سے سے اپیل کی کہ وہ اپنے مطالبات کیلئے بچوں کامستقبل داو پرمت لگائے اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کےقطرے پلا کرانہیں ہمیشہ کی معذوری سےبچانے میں اپناکردار ادا کریں اورپولیوٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں