0

وانا،انضمام کے ثمرات قبائلیوں کیلئے زہر بن گئے

وانا(مانند نیوز ڈیسک) انضمام کے ثمرات قبائلیوں کیلئے زہر بن گئے ہیں، وانا ال سیاسی جماعتوں کا پریس کانفرنس سے سے خطاب ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عمران مخلص وزیر ، امان الله وزیر، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نورزمان وزیر اور انور خپلواک اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما ملک خیال محمد وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں میں بڑے پیمانے پر رد وبدل کے حوالے سے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن  اف پاکستان اور کے پی کے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں حلقہ بندیوں کو الیکشن سے پہلے پہلے ہنگامی بنیادوں پر درست کیے جائیں تاکہ ووٹرز اپنی رائے کا صحیح اور بروقت استعمال کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ مذید الیکشن کمیشن کی کارستانیاں برداشت نہیں کرسکتے عمران مخلص نے کہا کہ ٹھٹھی ثمرباغ کی حلقہ میں ردوبدل کرکے 20 کلومیٹر دور علاقہ جونیملہ ، ڈوگ اور سپین میں ضم کیا گیا ہے اسطرح  غلجہ، شپیشتہ زیڑی نور اور شرغیشائی کو 20/20 اور 15/15 کلومیٹر دور دوسرے علاقوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جوکہ قبائلی عوام کے ساتھ ناانصافی کی مترادف ہے۔ نورزمان وزیر اور خیال محمد وزیر نے کہا کہ فاٹا انضمام کی ثمرات قبائلی عوام کے لیے زہر بن گئے ہیں کیونکہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پاکستان تحریک انصاف نے پورے نہیں کیے۔ امان الله وزیر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن جو ایک ذمہ دار محکمہ سمجھا جاتا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے بجائے حلقہ بندیوں کا درستگی یا انتخاب ضلع ٹانک سے کی جاتی ہیں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی ضلعی دفتر وانا منتقل کیاجائے ورنہ احتجاجی مظاہروں کا اغاذ کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں