0

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا پاکستان میں کرپشن مزید بڑھنے کا دعویٰ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن مزید بڑھنے کا دعویٰ کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ، پاکستان 180ممالک میں سے 140ویں نمبر پر آگیا ، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2020 میں پاکستان کا نمبر 124 واں تھا ، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکور کا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور حکومت میں 4 درجے تنزلی ہوچکی ہے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ احتساب اور کرپشن کیخلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، مجرموں سے ڈیل قوم سے غداری کے مترادف ہے، اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی باتیں پھیلا کر سیاسی ماحول بنا رہی ہیں ، عالمی ادارے معیشت کے بارے میں مثبت اشارے دے رہے ہیں، کرپشن کیخلاف بیانیہ کیساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی جہاں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کرپشن کے خلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، مافیا کی طرح آپریٹ کر رہی ہے ، انہوں نے ہر شعبے میں رانا شمیم جیسے لوگ استعمال کیے، اپوزیشن ڈیل کی افواہیں پھیلا کر سیاسی ماحول بنا رہی ہے ، مجرموں سے ڈیل قوم سے غداری کے مترادف ہے ، کرپشن کے خلاف بیانیہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں ، جب کوئی مشیر ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا مجھے ہٹایا گیا توپہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا، عمران خان کا یہ بیان کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا ، وزیراعظم عمران خان یہ دیکھیں کہ ان کے مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں ، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں ، نقصان عمران خان کو ہوتا ہے ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں